ITDunya.net Forum Rules

Go down

ITDunya.net Forum Rules

Post by Yousaf Jameel on Thu Nov 16, 2017 4:51 pm




  • قوانین و ظوابط

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ کی انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید! پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔
    کب اور کیوں 
    ہمارہ اس فورم کوشروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہےکہ اردو زبان کو فروغ دیا جائے۔ اور لوگوں کو ایک ہی جگہ پر وہ تمام سہولتیں دی جایئں جو انہیں نیٹ پرسرچ کرنی پڑتی ہے۔ اور میں شکر گزار ہوں رشید صاحب کا جنھوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم دیا۔
    بنیادی اغراض و مقاصد
    ہمارا اس فورم کا مقصد پاکستانی معاشرے کو ایک بنیاد فراہم کرنا ہے ۔ جہاں پر تمام پاکستانی خواہ وہ کسی بھی گروہ ، علاقے اور زبان سے تعلق رکھتے ہوں، اپنا مدعا بیان کر سکیں۔ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ پاکستانیوں میں بدقسمتی سے جو خلیج پیدا کی گئی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہم سبکا اول مقصد ہونا چاہئے ۔
    ہمارا مقصد فورمز کو اس حد تک لے کر جانا ہے کہ یہ پاکستانی آبادی کے ایک واضح حصے کا ہر روز کے استعمال اور زندگی کا حصہ بن جائے۔ ان پاکستانیوں کی زندگی کا حصہ جن سے پاکستان بنتا ہے۔ نہ کہ صرف ایک خاص طبقہ جو کہ ۔٩٩٪ پاکستانیوں کو زندگی کے دوسرے تمام شعبوں میں کچل چکے ہیں۔
    ہماری ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے کہ ہم زندگی کے زیادہ سے زیادہ حصوں کو ان فورمز پر اجاگر کریں ۔ ہو سکتا ہے کہ اس عمل میں وقت لگے مگر ہمارا پہلے دن سے ذہن اور نیت اس کے بارے میں بالکل صاف ہونی چاہئے۔

    اس فورمز کا مقصد معاشرے میں رواداری، تحمل اور برداشت کو پیدا کرنا ہے۔ ہر قسم کے تعصب اور فرقہ واریت کو اپنی ہر ممکن حد تک روکنا ہے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور معاشرے میں ہر قسم کی تبدیلیوں کو جمہوری طریقہ سے رو پذیر ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم تشدد کی سیاست اور تشدد کے پرچار نظریات کی مذمت کرتے ہیں اور اسلام ہمارا مذہب ہے۔

    کاپی پیسٹ کے بجاے اپنے خود سے تشکیل دیئے ہوئے کام کی حوصلہ افزائی ہمارہ اولین ارادہ ہے۔شاعری ۔اسلامی مواد اگر خود کہ نہی ہیں۔تو کوئی مسلہ نہی ہے۔اصل تخلیق دینے والے کا نام شامل کردیں۔تو عین انصاف ہوگا۔اور ویسے بھی عنوان کو لکھکر سرچ کرنے سے اصل رائٹر کا نام ڈھونڈا جا سکتا ہے۔رینک مانگنے پر نہی کام اور سٹیسٹک کو اور قابلیت کو دیکھکر انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔آخری فیصلہ ایڈمن کا ہی ہوگا۔اوراسے اوپن فورم پر زیرِ بحث نہی لایا جائے گا۔ہاں نجی پیغام سے ایڈمن کو لگے۔

    اگر تبدیلی لانے سے فائدہ ہوگا۔ تو سبھی کیساتھ مشورے کرکے رائے بدلی جاسکتی ہے۔آ پ فورم پر وہ ہی اشتراک کریں۔جسےآپ اپنےماں باپ بہن بھایئوں کےسامنے بھی اسے پڑھ سکیں۔اوپن فورم میں عدم تصادم کی روک تھام کیلئے مواد کو ری سایئکل کی نذر کر دیا جائے گا

    انتظامیہ کی جانب سے فورم قواعد و ضوابط میں مزید کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
    براہِ کرم بغور پڑھ کر ان میں نظر ثانی شدہ قواعد و ضوابط سے متفق ہوں

    نظر ثانی شدہ شرائط اور قواعد و ضوابط
    کسی بھی فورم کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں اور
    اِن قوانین پر عمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری اور اِن قوانین پر عمل
    کرنا ہر ممبر پر لازم ہوتا ہے۔اُمید کی جاتی ہے کہ آئی ٹی استاد کے فورم پر آنے
    والا ہر ممبر اِن قوانین کا احترام اور پابندی کرے گا تا کہ فورم کو اچھے
    طریقے سے چلایا جا سکے۔ شکریہ

    یہاں آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ کے عمومی قوانین بیان کئے جارہے ہیں جن
    کااطلاق تمام فورم پر ہوگا جبکہ کچھ خاص سیکشنز کے لئے الگ سے قوانین
    موجود ہیں جو کہ آپ متعلقہ سیکشن کے انڈیکس پر دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں جو
    کہ اپنی صحت کے اعتبار سے نافذ اور لازم ہیں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ ایک فیملی فورم ہے یہاں ایک دوسرے کی عزت کا خاص
    خیال رکھیں۔آئی ٹی استاد کے فورم ڈاٹ کام پر گالی گلوچ، بد تمیزی، بد تہذیبی،
    نازیبا اورذومعنی الفاظ سے پرہیز کریں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ کام پر غیر اخلاقی شیئرنگ کرنے پر ہمیشہ کے لئے فوری
    بَین کاسامنا کرنا پڑے گا۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر اپنی ذاتی معلومات(موبائل نمبر، ای میل اور
    پتہ ہرگزشئیر نہ کریں۔

    ٓ آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر مذہبی ،فرقہ وارنہ اور سیاسی بحث کی اجازت نہیں،اختلافی امور پر تھریڈز بنانے سے گریز کریں ۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود ہیں اس لئے کسی پر
    تنقید سےگُریز کریں اور خوامخواہ کی بحث میں نہ پڑیں۔
    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر ایواٹار ، سگنیچرز، پرائیویٹ میسجز/کنورسیشن
    وزٹرمیسیجز/پروفائل پوسٹس اورتھریڈز میں بد اخلاق باختہ تصاویر استعمال نہ
    کریں اور نہ ہی اِن میں کسی قسم کے لنکس (کسی بھی سائٹ، فورم یا بلاگ کےلنکس)
    دینے کی اجازت ہے۔ جبکہ ایواتارز میں سیلیبریٹیز کی تصاویر اور خواتین کی
    تصویر لگانے سے بھی اجتناب کریں ۔
    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر دوسرے فورمز اور سائٹس کی ایڈورٹائزمنٹ اور
    سپیمنگ کی قطعی اجازت نہیں۔ایسا کرنے والے ممبر کے خلاف کاروائی عمل میں
    لائی جائےگی۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر کسی بھی ممبر یا انتظامیہ ممبر سے شکایت کی
    صورت میں ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔فورم پر کسی بحث اور جھگڑا کرنے کی
    اجازت نہیں ورنہ ملوث ممبرز کے خلاف کاروائی ہوگی۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر کسی مشکل کی صورت میں متعلقہ موڈریٹرز، سُپر
    موڈریٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر تھریڈ یا ٹاپک شروع کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ
    متعلقہ سیکشن میں سٹارٹ کیا جا رہا ہےیا نہیں،بصورت دیگرتھریڈز کو متعلقہ
    سیکشن میں منتقل کردیا جائے گا۔تھریڈ ٹائٹل با معنی رکھیں ورنہ اسے مناسب
    الفاظ سے تبدیل کردیا جائے گا۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر ڈپلیکیٹ یا ایک جیسے ٹاپک پر ایک سے زیادہ
    تھریڈز ہونےکی صورت میں ان تھریڈز کو مَرج کر دیا جائے گا۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پرپہلے سے موجود مواد پر کاپی رائیٹ مارک ہونے
    کی صورت میں بعد میں شائع ہونے والا ڈپلیکیٹ مواد ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر کسی پوسٹ یا تھریڈ کا مواد فورم قوانین کے
    خلاف ہو تو فوری رپورٹ کریں یا متعلقہ موڈریٹرز، سُپر موڈریٹرز اور
    ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پرغیر اخلاقی موسیقی، گانے، فلم، ڈرامہ وغیرہ کی شیئرنگ ممنوع ہے۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر کاپی رائٹ والی معلومات بغیر مالک کی اجازت
    کے شئیر نہ کریں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر کاپی رائٹ والے میٹریل کا مالک انتظامیہ سے
    رابطہ کرکےقوانین کے تحت اپنا میٹریل ہٹوا سکتا ہے۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر ہیکنگ، کریکنگ اور کسی بھی طرح کسی کو نقصان
    پہنچانے والے طریقوں کی معلومات شئیر کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ انتظامیہ کسی بھی شائع شدہ مواد کو کسی بھی وجہ
    سے بناکسی وضاحت کے حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ انتظامیہ فورم کے عمومی اور خصوصی قوانین کی
    خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی وقت کسی بھی ممبر اکاؤنٹ کے خلاف مناسب
    کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر شائع ہونے والا مواد خدمتِ خلق اور تعلیمی
    مقاصدکے تحت مفت پیش کیا جاتا ہے، کسی ترکیب، ٹوٹکے یا طریقے کے استعمال
    کی صورت میں کسی بھی قسم کے نقصان کی جزوی یا کُلّی ذمہ داری استعمال
    کرنے والے پر ہوگی آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ انتظامیہ ایسے کسی معاملے میں
    کسی طور پر بھی ذمہ دار نہ ہوگی۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر کسی بھی مسئلے کی صورت میں انتظامیہ کا فیصلہ
    حتمی ہوگا۔
    :نوٹ
    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ انتظامیہ کو حق حاصل ہے کہ کسی بھی وقت 
    قوانین میں تبدیلی یا کمی بیشی کر سکتی ہے۔ہمیں اُمید ہے کہ ایک اچھے
    ممبر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سب قوانین کا احترام اور پاسداری کریں گےاور
    دوسرے ممبرز کو بھی تاکید کریں گے اور فورم پر کہیں بھی قوانین کی خلاف
    ورزی ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو اطلاع دیں گے۔

    آئی ٹی  دنیا  ڈاٹ نیٹ ہم سب کا گھر ہے، گھر کی حفاظت، عزت اور
    تعمیروترقی ہم سب کا فرض ہے۔ اگر آپ مذکورہ بالا قوانین سے متفق نہیں ہیں
    تو برائے کرم آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ پر رجسٹر نہ ہوں یا آپ ایسی صورت
    میں اپنا اکاؤنٹ آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ سے ختم کروانا چاہیں تو
    انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

    آئی ٹی دنیا  ڈاٹ نیٹ کی انتظامیہ ہمیشہ آپ کے تعاون پر ممنون اور
    مشورے کی منتظر رہے گی۔ شکریہ
    آپ کا مشکور:
    یوسف جمیل






Last edited by Yousaf Jameel on Thu Nov 16, 2017 8:44 pm; edited 1 time in total
avatar
Yousaf Jameel
Administrator
Administrator

Posts : 16
Join date : 2017-11-13
Age : 21
Location : Itdunya.net

Back to top Go down

Re: ITDunya.net Forum Rules

Post by Yousaf Jameel on Thu Nov 16, 2017 4:52 pm

avatar
Yousaf Jameel
Administrator
Administrator

Posts : 16
Join date : 2017-11-13
Age : 21
Location : Itdunya.net

Back to top Go down

Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
Copyright© 2017 ITDunya.Net. All rights reserved.Powered By iTMasTER